اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے کار کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہونے والے تینوں افراد کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹرز نے زخمیوں کو ابتدائی میڈیکل دینے کے بعد ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا، لیکن شدید طور پر زخمی ضعیف العمر خاتون نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت ساکھن گاؤں کا باشندہ 35/سالہ شہزاد والد ادریس اپنی والدہ 60/سالہ پھلّو اور 10/سالہ بیٹے احمد کے ساتھ سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائی وے پر سڑک کے کنارے ٹھیلی لگاکر امرود فروخت کررہاتھا۔
عینی شاہدین کے مطابق دوپہر تقریباً 1:30 بجے دیوبند سے سہارنپور کی جانب تیز رفتار کے ساتھ جانے والی ایک کار نے بے قابو ہوکر امرود کی ٹھیلی میں ٹکر ماردی، جس کے بعد گاڑی بھی سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں شہزاد، پھلّو اور احمد شدید طورسے زخمی ہوگئے۔