بابری مسجد ریویو پٹیشن داخل کرنے والوں میں انڈین یونین نیشنل لیگ کی طرف سے پارٹی کے سینئر رہنما پھول چند کریل جو ایک دلت نیتا ہے نے بھی ریویو پٹیشن کی درخواست داخل کی تھی جو اب خارج ہو چکی ہے۔
ریویو پٹیشن خارج ہونے پر مسلمانوں میں بے چینی - بابری مسجد فیصلے پر سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ریویو پٹیشن کی سبھی درخواست خارج
بابری مسجد فیصلے پر سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ریویو پٹیشن کی سبھی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔ ان درخواستوں کے اخراج ہونے کے بعد مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ وہیں مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ اب ہمیں سیاسی قوت اکھٹا کرنا بہت ضروری ہے۔
اس پر انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر محمد سلیمان کافی بے چین اور پریشان نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اخراج جسے صرف چیمبر میں بیٹھ کر طے کر دیا گیا اور اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔ یہ ایک مایوس کن مرحلہ ہے۔ تاریخ کے اوراق میں جب اتنا اہم فیصلہ درج ہوگا اور نقاد اس کا مطالعہ کریں گے، تو اس سے ملک کی تصویر جو سامنے آئے گی وہ اچھی نہیں ہو گی ۔
محمد سلیمان ایک سیاسی لیڈر ہیں جو ایک سیاسی تنظیم انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر ہیں آپ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کا ایک سیاسی پلیٹ فارم ہو۔ جب تک مسلمان سیاسی قوت نہیں حاصل کر لیتا تب تک اس وہ اس طرح کے مسائل سے دوچار ہوتا رہے گا۔