ایک مقامی سماجی تنظیم ۔انوائرمنٹل کلب۔ کی جانب سے میرٹھ کے کمیشنری چوراہے پر ایک پودا لگا کر جلیانوالہ باغ سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
جلیانوالہ باغ کی سویں برسی پر شجر کاری - جلیانوالہ باغ
ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے کمشنری پارک میں عوام نے جلیانوالہ باغ سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
جلیانوالہ باغ کی سویں برسی پر شجر کاری پروگرام
قابل ذکر ہے کہ سو سال پہلے آج ہی کےدن یعنی 13 اپریل 1919 کوامرتسر کے جلیانوالہ باغ میں ایک پرامن اجتماع پر برطانوی افسر بریگیڈیئر جنرل ریجنالڈ ڈائر اور لیفٹیننٹ گورنر مائیکل او ڈائر نے گولياں چلوائی تھیں۔ اس سانحہ میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں خواتین بچے اور بوڑھے بھی شال تھے۔