اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش حکومت کی حصولیابیاں دکھانے کے لئے سہ روزہ نمائش، لوگوں کا سخت ردعمل - اقلیتی بہبود اور آبی وسائل کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ

اترپردیش میں یوگی حکومت کی حصولیابیوں سے عوام کو روشناس کرانے کے مقصد سے رامپور کے کلکٹریٹ احاطہ میں سہ روزہ تصویری نمائش بعنوان 'سوچ ایماندار، کام دمدار' کا آغاز کیا گیا۔

حکومت کی حصولیابیاں دکھانے کے لئے سہہ روزہ نمائش، لوگوں کا سخت ردعمل
حکومت کی حصولیابیاں دکھانے کے لئے سہہ روزہ نمائش، لوگوں کا سخت ردعمل

By

Published : Nov 16, 2021, 12:25 PM IST

اترپردیش میں آئندہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی خواہاں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست کی عوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے غرض سے ہر سطح کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اس ضمن میں یوگی حکومت اپنے ترقیاتی کاموں سے عوام کو روشناس کرانے کے لئے رامپور کے کلکٹریٹ احاطہ میں آج سے سہ روزہ نمائش کا آغاز کیا گیا۔ 'سوچ ایماندار، کام دمدار' کے عنوان سے اس نمائش کا افتتاح ریاست میں اقلیتی بہبود اور آبی وسائل کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے فیتا کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہر سطح پر ترقیاتی کام انجام دےکر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی کام کئے ہیں۔

ویڈیو

وہیں حکومت کی اس تصویری نمائش پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن وکی راج ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس قسم کی نمائش انہیں لوگوں کو کرنا پڑتا ہے جو کام نہیں کرتے ہیں۔

کلکٹریٹ میں موجود ایڈووکیٹ عثمان یار خاں نے یوگی حکومت کی اس نمائش کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کام دمدار ہوتا تو یہ نمائش لگانی نہیں پڑتی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی راج میں ریاست کا برا حال ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں کلکٹریٹ میں موجود ایریا پنچایت کے بی ٹی سی رکن مراد نے کہا کہ انہوں نے اپنے گاؤں میں بیت الخلاء تعمیر کرانے کے لئے ایک عرصہ سے درخواست دی ہوئی ہے لیکن ان کو بتایا جاتا ہے کہ ابھی سائٹ بند چل رہی ہے۔ جب کہ یہاں ان تصاویر میں یہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حکومت نے دو کروڑ سے زائد بیت الخلاء کی تعمیر کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر یہ کہاں تعمیر کرائی گئی ہیں؟

ایک طرف یوگی حکومت کے ذریعہ لگائی گئی یہ تصویری نمائش ہے تو وہیں دوسری جانب ان تصاویر کے برعکس عوام کا سخت ردعمل، دونوں میں سے کس کی سوچ ایماندار ہے؟ شاید آئندہ چند ماہ بعد ہونے اسمبلی انتخابات کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details