نوئیڈا: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوتم بودھ نگر سہاس ایل وائی نے ضلع میں ٹڈیوں سے فصلوں کے تحفظ کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ٹڈیوں سے فصلوں کی روک تھام اور ان کے تحفظ کے لئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں گے تاکہ فصلوں کو ٹڈیوں کے حملے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ تشکیل دی گئی ٹیم کے چیئرمین چیف ڈویلپمنٹ آفیسر گوتم بودھ نگر اور ڈپٹی زراعت ڈائریکٹر ، ضلعی زراعت آفیسر ، ضلع زرعی دفاع افسر گوتم بودھ نگر ممبر سکریٹری ہوں گے۔
ڈی ایم نے بتایا ہے کہ ٹڈیوں کا دل مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع سے اترپردیش کے جھانسی اور سون بھدرا ضلع میں داخل ہو چکا ہے، اس کی لوکیشن راجستھان کے دوسہ ضلع کے سیکرائی بلاک میں حاصل ہوئی ہے ، جو سازگار حالات میں آگرہ ضلع میں بھی داخل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں زرعی دفاعی کیمیکلز میلاتھیان ، کلوروپیریفاس اور پیفرو نیل کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ جس کا انتظام کیا جارہا ہے۔ مذکورہ کیمیکلز کے چھڑکنے کا وقت صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک موثر رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ معلومات کے لئے اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کے ساتھ ساتھ کئی اور اعلی عہدیدار ہیں جن سے آپ رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔