ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے آگرہ سمیت ریاست کے 11 اضلاع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے معاملات کو قابو میں کرنے لیے پروفیسر سطح کے سینیئر اور تجربہ کار ماہرین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر یوگی نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اَن لاک نظم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آگرہ، میرٹھ، فیروزآباد، مرادآباد،گوتم بدھ نگر، بلندشہر، علی گڑھ، غازی آباد ،کانپور، جھانسی اور بستی میں پروفیسر سطح کے سینیئر اور تجربہ کار ماہرین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جو مقامی میڈیکل ٹیم کو علاج کے ضمن میں مناسب رہنمائی اور تعاون فراہم کرسکیں۔
انہوں نے ان اضلاع میں پرنسپل سکریٹرسطح کے افسران کو نامزد کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسران متعلقہ اضلاع میں کیمپ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے افسران کا تعاون کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اضلاع میں تعینات اڈیشنل ڈائریکٹر اور جوائنٹ ڈائرکٹر سطح کے سینیئر میڈیکل افسران یہ یقینی بنائیں کہ ہسپتالز میں مریضوں کو دوا،صاف و صحت مند خوراک اور پینے کے لیے نیم گرم پانی ملے اور اہسپتالزں کی صفائی کا معقول انتظام ہو۔
انہوں نے کہا کہ نجی ٹیسٹنگ لیب کے کاموں موثر کن مانیٹرنگ کی جائے، اور شہری علاقوں میں نگراں کمیٹیز کے سرویلانس کام پر خصوصی دھیان دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کو شکست دینے کے لیے صفائی ایک اہم ہتھیا ہے، اس لیے لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدارکرنے کے ضمن میں کوششیں جاری رکھی جائیں۔
سبھی اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اپنے ضلع کے کووڈ اور نان، کوڈ ہسپتالز کا پابندی سے معائنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتالز کے انتظامات کو بہتر سے بہتر تر کیا جائے، ارو یہ یقینی کیا جائے کہ ہسپتال اور نرسنگ سٹاف پابندی سے راؤنڈ لیں، تاہم پیرامیڈکس مریضوں کی لگاتار مانیٹرنگ کی جائے۔