ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے لاڈلے پور پرائمری اسکول میں لاک ڈاؤن کے دوران کچھ اساتذہ بچوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ تعلیم دینے کے ایک نئے طریقہ بہت مشہور ہو رہا ہے۔ اساتذہ روزانہ ایک گھنٹہ اسکول کی چھت پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ گاؤں کے بچوں کو پڑھاتے ہیں اور انہیں ہوم ورک بھی دیتے ہیں۔ اساتذہ کے اس انوکھے اقدام سے بچے بھی خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اسکول کی چھت پر لاؤڈ اسپیکر کو تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے 3 سمتوں میں گھمایا جاتا ہے تاکہ گاؤں کے ہر بچے کو آواز پہنچ سکیں اور بچے مکمل طور پر پڑھ سکیں۔ لاؤڈ اسپیکر کی آواز سن کر بچے گھروں سے نکل کر باہر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر کاپی اور کتابوں کی مدد سے اساتذہ کے اس اقدام کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔