اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: تیزاب سے بھرا ٹینکر پلٹا - The atmosphere of the tanker overflowing

ضلع امروہہ کے گجرولا علاقہ میں ایک تیزابی کیمیکل سے بھرا ٹینکر پلٹ گیا، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

امروہہ: تیزاب سے بھرا ٹینکر پلٹا
امروہہ: تیزاب سے بھرا ٹینکر پلٹا

By

Published : Mar 10, 2020, 8:07 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولا پولیس تھانہ کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر9 چوپالا چوراہے پر تیزاب سے بھرا ایک ٹینکر پلٹ گیا۔

ٹینکر پلٹنے کے سبب سڑک پر دھواں کے غبارے اٹھنا شروع ہوگئے۔ جس سے موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس حادثے میں ایک پولیس اہلکار بھی تیزابی کیمیکل کا شکار ہوگیا۔ جبکہ وہاں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی اس کی زد میں آ گئی۔

امروہہ: تیزاب سے بھرا ٹینکر پلٹا

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس فورس اور محکمہ فائر کی ٹیم پہنچ گئی اور راحتی کام شروع کردیا۔ ٹینکر کو دو کرینوں کی مدد سے اٹھایا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مونیکا یادو نے بتایا کہ اس حادثہ سےکوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا ہے اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details