اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں حضرت فاطمہ زہرا کی یاد میں مجالس کا سلسلہ - Majalis in memory of Hazrat Fatima in Lucknow

A series of Majalis in memory of Hazrat Fatima Zahra in Lucknow۔ لکھنؤ میں کئی جگہوں پر حضرت فاطمہ زہرا کی یاد میں مجالس کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ حضرت گنج میں دو روزہ مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں مؤمنین سے شرکت کی درخواست ہے۔

A series of Majalis in memory of Hazrat Fatima Zahra in Lucknow
A series of Majalis in memory of Hazrat Fatima Zahra in Lucknow

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 5:22 PM IST

لکھنؤ: رسولﷺ خدا کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے المناک موقع پر دفتر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، واقع دہلی کی جانب سے اس سال بھی امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج لکھنؤ میں دو روزہ مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ کی پہلی مجلس 15 دسمبر کو شب میں 7:30 بجے منعقد ہوگی، جسے مولانا سید حمید الحسن خطاب کریں گے۔ دوسری مجلس 16 دسمبر کو منعقد ہوگی جسے مولانا سید کلب جواد نقوی خطاب کریں گے۔ بعد مجلس دفتر رہبر معظم کی جانب سے مؤمنین کے لیے نذر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فاطمہ زہرا کے یوم شہادت پر پروگرام

یہ مجالس دفتر مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام منعقد ہوں گی۔ تمام مؤمنین سے شرکت کی پر خلوص استدعا ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی دردناک شہادت کے موقع پر گولہ گنج واقع تنظیم المکاتب کیمپس میں 15، 16، 17 دسمبر کو مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کی پہلی مجلس 15 دسمبر کو ادارہ تنظیم المکاتب کے صدر سرکار شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن خطاب کریں گے۔ دوسری مجلس 16 دسمبر کو مجلس انتظام تنظیم المکاتب کے رکن مولانا سید نقی عسکری خطاب کریں گے۔ تیسری مجلس 17 دسمبر کو مجلس انتظام تنظیم المکاتب کے رکن مولانا سید صبیح الحسین خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details