اردو

urdu

ETV Bharat / state

مـظفرنگر: پولیس کی گولی لگنے سے انعامی بدمعاش زخمی - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک انعامی بدمعاش پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا۔ زخمی بدمعاش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کی گولی لگنے سے انعامی بدمعاش زخمی
پولیس کی گولی لگنے سے انعامی بدمعاش زخمی

By

Published : Jan 14, 2020, 1:12 PM IST

پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر وشال نامی بدمعاش اور اس کے ساتھیوں کو گھیر لیا۔

پولیس کی گولی لگنے سے انعامی بدمعاش زخمی، دیکھیں ویڈیو

جس کے بعد اس نے غیر قانونی ہتھیار سے قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں پولیس کی گولی اس کے پیر میں لگی۔ زخمی حالت میں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کیا گیا ہے اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا ہے، اس کی تلاش کی جارہی ہے۔

سی او صدر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ 'وشال سنہ 2018 میں پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ تھانہ مندی میں پاکسو ایکت کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں اسپتال لے جاتے وقت یہ فرار ہو گیا تھا۔

اس کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور کوتوالی سے ہی 25 ہزار کا انعام رکھا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details