اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: سرکاری دفتر میں شراب پارٹی کی تصویر وائرل - اردو نیوز امروہہ

امروہہ کے وکاس بھون دفتر میں ہولی کی خوشی کے نام پر سرکاری ملازمین نے شراب کے جام سجائے۔ جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس معاملے کی تفتیش شروع ہو گئی ہے۔

a picture of a wine party in government office goes viral in amroha
سرکاری دفتر میں شراب پارٹی کی تصویر وائرل

By

Published : Mar 30, 2021, 2:08 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے وکاس بھون کے ایک دفتر میں ہولی کے موقع پر سرکاری ملازمین اور افسروں کی کچھ تصویرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ان تصویروں میں ایک ٹیبل پر ناشتہ کا سامان لگا ہے ساتھ میں رکھے گئے ہیں شراب کے جام۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان تصویروں کے بعد محکمے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصویرے ہولی ملن کے نام پر بنائی گئی ایک پارٹی کی ہی جو سرکاری دفتر میں منائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

ناندیڑ: پولیس اور مظاہرین میں تصادم، 18 افراد گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ان تصویروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے امروہہ ڈی ایم امیش مشرا نے کہا کہ اس معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہیں اور اگر ایسا ہوا ہے تو کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details