اردو

urdu

ETV Bharat / state

گواہی دینے جا رہے شخص کا گولی مار کر قتل - موہن یادو کی موقع پر ہی موت

ریاست بہار کے ضلع نالندہ کے نگرنوسا تھانہ علاقے کے لچھووگہا ریلوے اسٹیشن پر جرائم پیشہ افراد نے عدالت میں گواہی دینے جا رہے ایک شخص کا گولی مار کر قتل کردیا۔

گواہی دینے جا رہے شخص کا گولی مار کر قتل

By

Published : Aug 17, 2019, 2:12 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:07 AM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لچھو بگها گاؤں کے رہنے والے موہن یادو (54) اپنی اہلیہ گڈی دیوی کے ساتھ ہلسا کورٹ میں گواہی دینے جا رہے تھے اسی دوران لچھو وگها ریلوے اسٹیشن پر موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے انہیں گھیر ليا ور انہوں نے موہن یادو اور ان کی اہلیہ کو گولی مار دی۔

جس میں موہن یادو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسکو بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details