اردو

urdu

ETV Bharat / state

District Hospital In Noida نوئیڈا ضلع کا نو تعمیر کردہ اسپتال خستہ حالی کا شکار - ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا

ضلع نوئیڈا کے سیکٹر-39 میں 519 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ضلع اسپتال آج خود بیمار ہو گیا ہے۔ عمارت میں مریض اور طبی عملہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

نوئیڈا ضلع ہسپتال میں سیلنگ فالس،ٹائلس اور پتھر اکھڑنے لگے
نوئیڈا ضلع ہسپتال میں سیلنگ فالس،ٹائلس اور پتھر اکھڑنے لگے

By

Published : Jul 8, 2023, 2:22 PM IST

نوئیڈا ضلع ہسپتال میں سیلنگ فالس،ٹائلس اور پتھر اکھڑنے لگے

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں روز کوئی نہ کوئی اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں جو کرپشن اور بدعنوانی کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔تقریباً تین سال قبل سیکٹر-39 میں 519 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ضلع اسپتال آج خود بیمار ہو گیا ہے۔ عمارت میں مریض اور طبی عملہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ باہر سے چمکتی ہوئی اس عمارت میں پتھر، ٹائلیں اور فالس سیلنگ گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

ابھی دو روز قبل بڑے پیمانے پر فال سیلنگ ہوئی تھی وہیں آج صبح گیٹ نمبر 5 کے قریب پتھر کا ایک بڑا ٹکڑا تقریباً 10 فٹ کی بلندی سے نیچے گرا۔ یہ قسمت کی بات تھی کہ کوئی اس کی زد میں نہیں آیا۔جبکہ ایک روز قبل چھٹی منزل پر ڈائیلاسز روم کی فالس سیلنگ گر گئی تھی۔ اس دوران ڈائیلاسز روم میں تین مریض داخل تھے اور طبی عملہ بھی وہاں موجود تھا۔

فالس سیلنگ مریضوں سے چند فٹ کے فاصلے پر گر گئی۔ اس کے علاوہ 3 جولائی کی رات ہسپتال کی دوسری منزل پر لیب کے قریب گیلری میں فالس سیلنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ آئے روز ہونے والے واقعات کی وجہ سے عمارت کی ساخت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سی ایم ایس نے نوئیڈا اتھارٹی کو ایک خط لکھا ہے کہ وہ اسپتال کے ڈھانچے کی جانچ کرے اور فالس سیلنگ کے گرے ہوئے حصوں کو ٹھیک کرے۔

روزانہ تقریباً دو ہزار لوگ علاج کے لیے ضلع اسپتال پہنچتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کی ایک بڑی تعداد بھی بھرتی ہے۔ یہ عمارت 2020 میں مکمل ہوئی۔ حکومت کی ہدایت پر سب سے پہلے یہاں کووڈ ہسپتال بنایا گیا تھا۔ کووڈ لہر کے ختم ہونے کے بعد سیکٹر 30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی بلڈنگ میں چل رہے ضلع اسپتال کو اس عمارت میں منتقل کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ نوئیڈا اتھارٹی نے اس عمارت کو ضلع اسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP woman Accuses Bihar Youth Of Rape: خاتون کا ایک شخص پر جنسی زیاتی اور تبدیلی مذہب کا الزام

بتا دیں کہ جنوری 2023 سے یہاں ہسپتال کی شفٹنگ کا کام شروع ہوا تھا۔ اپریل تک تمام سہولیات چائلڈ پی جی آئی کی عمارت سے سیکٹر 39 میں واقع نئی عمارت میں منتقل کردی گئیں۔ سی ایم او کا دفتر عمارت کی آٹھویں منزل پر ہے۔ ہسپتال کی نئی عمارت میں شفٹ ہونے کے بعد اس میں فالس سیلنگ اور ٹائلیں گرنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ہسپتال کی تمام منزلوں پر فالس سیلنگ میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ عمارت کے سٹرکچرل آڈٹ سے بہت سی خامیاں سامنے آ سکتی ہیں۔ ہسپتال کی او پی ڈی میں ہزاروں مریض پہنچتے ہیں۔ ایسے واقعات کسی دن سنگین حادثات کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ اسپتال کی آٹھویں منزل پر ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر چندن سونی کے دفتر میں بھی فالس سیلنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details