اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرائمری اسکولوں میں اسکول بینک کا کامیاب تجربہ - گونڈا

'سب پڑھیں، سب بڑھیں' کا نعرہ دینے والے سرکاری پرائمری اسکولوں کی سوچ میں تبدیلی آرہی ہے، یہ تبدیلی پرائمری اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

پرائمری اسکولوں میں اسکول بینک کا کامیاب تجربہ

By

Published : Jul 24, 2019, 8:46 PM IST


ریاست اترپردیش میں ضلع بریلی کے بھوجی پورا بلاک کے پرائمری اسکول کے استاد سوربھ شکلا نے ایک نیا اسکول بینک بنایا ہے۔ یہ بینک پوری ریاست کے لیے ایک مثال بنا ہوا ہے۔

سوربھ شکلا نے اسکولی طلباء کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اس بینک کی شروعات کی ہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نایاب بینک کے ذریعہ نہ صرف ضرورت مند طلبا کو پڑھائی کے لیے سامان مہیہ کرائے جاتے ہیں بلکہ وہ اس بینک کے ذریعہ بینکینگ سسٹم کو بھی سیکھ رہے ہیں۔

پرائمری اسکولوں میں اسکول بینک کا کامیاب تجربہ

انہوں نے کہا کہ اس اسکول بینک میں غریب طلباء کے لیے کتاب، پینسل، کٹر، کاپیاں اور کرافٹ کا سامان دستیاب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء کو مزکورہ سامان ایک دن کے لیے دیا جاتا ہے اور چھٹی سے قبل ان سامان کو منیجر کے حوالے کرنا پڑتا ہے، اسکول بینک کا منیجر اسکول کا ہی طلب علم ہوتا ہے۔

اس اسکول بینک کا تصور ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی نافذ ہو رہا ہے، گونڈا اور آلہ اباد میں بھی یہ اسکول بینک کھل چکا ہے،

ABOUT THE AUTHOR

...view details