اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ - مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے

A Muslim Man Travel To Ayodhya بائیس جنوری کو ایودھیا میں ہونے والے مريادا پرشوتم شری رام مندر کے ( پران پتیشٹھا) میں شرکت کے لیے سفر پر نکل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری طرح ملک کے تمام لوگ رام مندرکے پران پرتیستھا مہوتسو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

رام مندر کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ
رام مندر کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 12:46 PM IST

رام مندر کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ

مظفر نگر: 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والے مريادا پرشوتم شری رام مندر کے ( پران پتیشٹھا) میں شرکت کے لیے ہندو مذہب کو ماننے والا ہر کوئی بے تاب نظر آ رہا ہے۔ شری رام کو ماننے والاچاہے ہندو ہو یا مسلمان، جو رام کو مانتا ہے ایودھیا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایسے ہی ایک شری رام سے محبت کرنے والے 66 سالہ خورشید عالم سخت سردی کے باوجود ہریانہ کے کرنال سے ہندو مسلم اتحاد کے پیغام کے ساتھ بھگوان شری رام کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شرکت کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر روانہ ہوئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ خورشید عالم 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والے بھگوان پروشوتم شری رام کے پران پرتیشتھا مہوتسو پروگرام میں شرکت کریں گے، جو 15 جنوری کو کروکشیتر کے برہما سروور سے پانی لیکر سفر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ پانی پت میں واقع بُولیشا قلندر درگاہ گئے درگاہ پہنچنے کے بعد وہ شاملی کے راستے آج مظفر نگر پہنچے،

انھوں نے بتایا کہ وہ گیتا گیان سنستھانم کے قومی سنت مہامنڈلیشور کے آشیرواد سے برہما سروور سے پانی بھرنے کے بعد ایودھیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ اس پانی کو مندر میں چڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رام کا تعلق کسی ایک طبقے سے نہیں ہے بلکہ رام سب کے ہیں، وہ باہمی بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے اس سفر پر نکلے ہیں اور 22 جنوری کو ہونے والے شری رام کی پران پرتیشتھا میں شرکت کریں گے.

یہ بھی پڑھیں:وارانسی کے ڈی ایم کو گیانواپی مسجد کے تہہ خانے کا رسیور مقرر کیا گیا

خورشید عالم اصل شاملی ضلع کے جھنجھنا تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے اور اس وقت کرنال، ہریانہ میں رہتے ہے اور شریمد بھگوت گیتا کا پرچار کرتے ہیں۔ 1980 کے دوران خورشید عالم نے کئی اخبارات میں خدمات انجام دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details