اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mock Exercise on Earthquake زلزلہ کی تباہی سے نمٹنے کیلئے کثیر ریاستی ماک ڈرل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، حکومت ہند اور اتر پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی قیادت میں ضلع گوتم بدھ نگر میں زلزلہ کی تباہی پر مبنی ایک کثیر ریاستی ماک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ Mock Exercise Based On Earthquake

زلزلہ کی تباہی پر مبنی کثیر ریاستی ماک ایکسرسائز
زلزلہ کی تباہی پر مبنی کثیر ریاستی ماک ایکسرسائز

By

Published : Mar 29, 2023, 1:50 PM IST

زلزلہ کی تباہی پر مبنی کثیر ریاستی ماک ایکسرسائز

نوئیڈا: حالیہ دنوں ترکی اور شام میں آئے تباہ کن زلزلے کے بعد حالیہ دنوں دہلی میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اس ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موجود تھی جنہوں نے زلزلے کے دوران زخمی ہونے والے لوگوں کو کس طرح مدد پہنچائی جائے، ماک ڈرل کے ذریعے تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ ماک ڈرل کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو وندیتا سریواستو نے بتایا کہ زلزلہ کی تباہی پر مبنی ماک ایکسرسائز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، جمس گریٹر نوئیڈا، ایل جی میں منعقد کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرانکس انڈیا لمیٹڈ اور اے ڈبلیو ایچ او ٹاؤن شپ کا انعقاد گرجندر وہار گریٹر نوئیڈا میں کیا گیا، جس کے ذریعے ضلع کے لوگوں کو زلزلے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔ اس بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلدار جیور وید پرکاش پانڈے اور نائب تحصیلدار صدر پرگیہ سنگھ کلکٹریٹ میں کنٹرول روم کے انچارج تھے اور ڈپٹی کلکٹر کومل پنوار ماک ڈرل میں ملکاپور اسٹیڈیم میں لگائے گئے ریلیف کیمپ کی انچارج تھیں۔ اسی طرح نائب تحصیلدار دادری جی بی یو میں ہیلی پیڈ کے انچارج تھے اور نائب تحصیلدار سچن پنوار جی بی میں ریلیف کیمپ 2 کے انچارج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Sarus Issue In Uttar Pradesh عارف اور اکھلیش یادو سارس سے ملنے کانپور پہنچے

زلزلہ ڈیزاسٹر ماک ایکسرسائز، اے وی ایس ایم کے موقع پر، اتر پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعزازی وائس چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل رویندر پرتاپ شاہی، سینئر مشیر بریگیڈیئر پی کے سنگھ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پروین کشور اور این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، سی آئی ایس ایف، پی اے سی، سی آئی ایس ایف، ہوم گارڈز، محکمہ صحت، محکمہ بجلی، محکمہ، بی ایس این ایل، محکمہ ٹرانسپورٹ، فائر ڈپارٹمنٹ، ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ، محکمہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے اہلکار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details