اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mother Write To PM Modi ایک ماں نے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر بیٹی کو لندن سے واپس لانے کی فرہاد کی - اتر پردیش کے مظفر نگر

مظفر نگر کی رہنے والی ایک خاتون نے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر اپنی بیٹی کو لندن سے واپس لانے کی فرہاد کی۔ انہوں نے وزیراعظم سے اس معاملے میں جلد سے جلد مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ Mother Write To PM Modi

ایک ماں نے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر بیٹی کو لندن سے واپس لانے کی فرہاد کی
ایک ماں نے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر بیٹی کو لندن سے واپس لانے کی فرہاد کی

By

Published : Nov 24, 2022, 2:09 PM IST

مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر کی رہنے والی ایک خاتون نے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر اپنی بیٹی کو لندن سے واپس لانے کی فرہاد کی۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اس معاملے میں جلد سے جلد مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ خاتون کا الزام ہے کہ 6 سال قبل اس کا شوہر اس کی معصوم بچی کو دھوکے سے اپنے ساتھ لندن لے گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے بیٹی واپس مانگنا چاہی تو شوہر نے لندن سے موبائل پر تین طلاق دے دی۔ تھک کر خاتون نے مظفر نگر تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ Mother Write To PM Modi To Bring Back Her Daughter From London

ایک ماں نے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر بیٹی کو لندن سے واپس لانے کی فرہاد کی

شہر کے کوتوالی علاقے میں جامعہ نگر کی رہائشی فرحانہ کی شادی 2014 میں لندن کے پرویز گل مارک سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد پرویز فرحانہ کو اپنے ساتھ لندن لے گیا۔ ایک سال بعد فرحانہ نے بیٹی کو جنم دیا۔ فرحانہ کے مطابق بیٹی کی پیدائش کے بعد پرویز نے اسے ٹارچر کرنا شروع کر دیا۔ فرحانہ نے اس کی شکایت اپنے بھائی طارق صدیقی سے کی۔ طارق نے اس معاملے کی شکایت لندن میں ایک این جی او سے کی جس کے بعد لندن پولیس حرکت میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Mathura Rape Case عصمت دری معاملے ایک شخص کو دس سال کی سزا

فرحانہ نے بتایا کہ 2016 میں پرویز نے مظفر نگر کے امبا وہار میں کرایہ پر ایک فلیٹ لیا تھا۔ وہ 4 ماہ تک اس کے ساتھ رہا۔ ایک دن وہ بیٹی کو گھومانے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا۔ اس کے بعد وہ لندن فرار ہو گیا۔ جاتے وقت پرویز فرحانہ کا پاسپورٹ اور ضروری کاغذات بھی ساتھ لے گیا۔ Mother Write To PM Modi To Bring Back Her Daughter From London

ABOUT THE AUTHOR

...view details