اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفرور ملزم گرفتار - امیٹھی

پولیس نے اس کے پاس سے تمنچہ، پلسر اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔ سونو سنگھ پر سنگین معاملات میں لکھنؤ، بارہ بنکی اور امیٹھی میں کل 23 مقدمات درج ہیں

مفرور ملزم گرفتار

By

Published : Jul 25, 2019, 6:00 PM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 7 جولائی کو پولس حراست سے فرار قیدی سونو سنگھ عرف راکیش سنگھ کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے.

سونو نے جیل سے اجازت لیکر اپنی ذمین فروخت کی تھی اور اسی رقم سے اس نے پولس حراست سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مفرور ملزم گرفتار


قابل ذکر ہے کہ 8 جولائی کو سلطان پور ضلع سے پیشی کرانے کے بعد اسکو ضلع جیل لایا جا رہا تھا کہ اسی دوران وہ حیدرگڑھ تھانہ حلقہ میں رفع حاجت کے بہانے پولس والوں کو دھوکہ دے کر ماروتی کار سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔


پولس کے مطابق پوچھ گچھ میں سونو نے بتایا کو اس واردات کو انجام دینے میں سونو سنگھ کا سالا لال جی پال اور اس کی اہلیہ آرتی سنگھ بھی شامل تھی۔

پولس کے مطابق سونو سنگھ جس ماروتی کار سے فرار ہوا تھا اس نے اس کار کو فراخت کی گئی زمین سے ملی رقم سے خریدا تھا۔

پولس نے سونو سنگھ کے سالے اور اہلیہ کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا. پولس سونو سنگھ پر 25 ہزار کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا.

پولس نے مخبر کی اطلاع پر سونو سنگھ کو حیدرگڑھ تھانہ حلقے کے چوبیسی ریلوے کراسنگ کے پاس کمیلا جانے والی سڑک سے گرفتار کیا ہے۔


پولس نے اس کے پاس سے تمنچہ، پلسر اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔ سونو سنگھ پر سنگین معاملات میں لکھنؤ، بارہ بنکی اور امیٹھی میں کل 23 مقدمات درج ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details