اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس این ایل کا نمبر 12 لاکھ روپے میں فروخت - بی ایس این ایل نمبر بہت مہنگا فروخت ہوا

اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک تاجر نے تقریبا 12 لاکھ روپے خرچ کرکے بی ایس این ایل کا اسپیشل نمبرخریداہے۔ اس خصوصی نمبر کے لیے خرچ کی گئی رقم شمالی بھارت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

بی ایس این ایل کا نمبر 12 لاکھ روپے میں فروخت، متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 17, 2019, 2:53 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:53 PM IST

بھلے ہی بی ایس این ایل کے نیٹ ورک کی مقبولیت میں کمی آئی ہو، لیکن پسندیدہ نمبرات لینے کا جنون لوگوں کے درمیان دیکھا جا رہا ہے۔

بی ایس این ایل کا نمبر 12 لاکھ روپے میں فروخت,متعلقہ ویڈیو

اطلاع کے مطابق اترپردیش کے میرٹھ میں ایک کانپور کے تاجر نے اپنے پسندیدہ بی ایس این ایل کے خصوصی نمبر کو 11,91,981روپے میں خریدا ہے۔اس موقع پر بی ایس این ایل کےسب ڈویژنل انجینئرشکتی سنگھ گولا نے کہا کہ شمالی بھارت میں یہ فروخت ہونے والا سب سے مہنگا نمبرہے۔ بی ایس این ایل آفیسراس نمبر کو فروخت کرکے کافی خوش ہیں۔ اس نمبر کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ دو نمبر کو چھوڑ کر تمام نمبرایک ہی ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details