اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین تصادم - etv bharat news

نوئیڈا میں گاڑی چیکنگ کے دوران پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین تصادم میں ایک شرپسند زخمی ہوگیا جس کے بعد موقع سے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین تصادم ایک شرپسند گرفتار
پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین تصادم ایک شرپسند گرفتار

By

Published : Dec 7, 2020, 4:31 PM IST

دہلی سے متصل نوئیڈا میں گاڑی چیکنگ کے دوران نوئیڈا پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین ہوئے تصام میں ایک شرپسند زخمی ہوگیا موقع سے پولیس نے اسے گرفتار کرکے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرا دیا ۔

اس تعلق سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس انکور اگروال نے بتایا کہ اتوار کی رات سیکٹر 88 کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی اس دوران سامنے سے آرہے دو بائک سوار کو پولیس نے رکنے اشارہ کیا، جس کے بعد وہ پولیس ٹیم پر فایرنگ کرنے لگے، پولیس نے فورا جوابی کاروائی کرتے ہوکے گولیاں چلائی جس میں سورج منڈل نامی ایک شرپسند زخمی ہوگیا جسے موقع سے پولیس نے گرفتار کرکے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

ویڈیو

گرفتار شرپسند کے پاس سے پولیس کو چوری کی موٹر سائیکل سمیت متعدد غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details