رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں بارش کی وجہ سے جمعہ کو ایک کچا مکان منہدم ہونے سے اس کے ملبے میں پانچ افراد دب گئے جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔A Minor Died in Raebareli
رائے بریلی کے ایس ڈی ایم(صدر) شکھا شنکھوار نے بتایا کہ شہر میں جوشیانہ محلے کے موریا پور علاقے میں لگاتار ہورہی بارش کے دوران ایک کچا مکان منہدم ہوگیا۔ اس میں پانچ افرادکے دبنے کی اطلاع پر فوراً راحت رسانی کا کام شروع کیا گیا۔ مکان کے ملبے میں دبنے سے ایک نابالغ کی موت ہوگئی۔
شنکھوار نے بتایا کہ صبح تقریبا آٹھ بجے رائے بریلی کے کھنی تلا کے نزدیک جوشیانہ محلے میں مٹی سے بنا دو منزل مکان منہدم ہوگیا۔ مکان میں رہے رہے راجن کشیپ، بیوی منجو دیوی، بیٹا رجت، رجنیش اور بیٹی رجنی مکان کے ملبے کے نیچے دب گئے۔