اترپردیش جن کلیان منچ کے ریاستی صدر چودھری اوم پال سنگھ کی قیادت میں کارکنان ایس ڈی ایم دفتر پہنچے اور وزیر اعلیٰ اترپردیش کو مخاطب میمورنڈم ایس ڈی ایم راکیش کمار کو سونپا۔
اس دوران چودھری اوم پال سنگھ نے کہا کہ نقشہ پاس کرانے کے لیے صارفین سے زبردست فیس وصول کی جا رہی ہے۔ سرکار کی جانب سے نقشہ پاس کرانے کے لیے پہلے 100 روپے فی میٹر لیا جاتا تھا، اس میں اضافہ کرکے 700 روپے فی میٹر کر دیا گیا ہے۔ اس سے عوام کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ سراسر عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو بجلی کے بلوں میں اضافے نے بھی بجلی صارفین کی جیبوں پر بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے، اسے فوراً واپس لیا جائے اور 2 روپے یونٹ کیا جائے۔