اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ یوم خواتین کے موقع پر میٹنگ کا اہتمام - امروہہ شہر کوتوالی

یوم خواتین کے موقع پر امروہہ شہر کوتوالی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ویمن سیفٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

A meeting was held on the occasion of Amroha Women's Day
امروہہ یوم خواتین کے موقع پر میٹنگ کا انعقاد

By

Published : Mar 9, 2021, 7:37 AM IST

یوم خواتین کے موقع پر امروہہ شہر کوتوالی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ویمن سیفٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سی او شریستھا ٹھاکر اور امروہہ بلدیہ کی چیئرمین ششی جین موجود رہیں۔

امروہہ یوم خواتین کے موقع پر میٹنگ کا انعقاد


جس میں تحصیل علاقے کی خواتین نے حصہ لیا۔ اس موقع پرسی او شریستھا ٹھاکر نے بتایا کہ پہلے ضلع میں صرف ایک ہی خواتین کمیٹی ہوتی تھی جو خواتین سے متعلق معاملات میں حصہ لیتی تھی لیکن اب ہر پولیس اسٹیشن علاقہ میں خاتون تحفظ سمیتی تشکیل دی گئی ہے۔


اُنہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی کا کام خواتین کے خلاف گھریلو جرائم کو روکنا ہوگا اور خواتین سے متعلقہ معاملات میں پولیس ان کی مدد کریں گی۔ اس کمیٹی کا کام خاندانی معاملات کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے خواتین کو زیادہ طاقت ملے گی اور ساتھ ہی ان خواتین کو فائدہ ہوگا جو کسی وجہ سے تھانے نہیں آپاتی تھیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details