مین اپوزیشن پارٹی نے اس وقت اسمبلی سے واک آوٹ کیا جب اسمبلی اسپیکر ہردئے نارائن دکشت نے سی اے اے مظاہرین پر پولیس کی کاروائی کے خلاف ان کی التواء کی نوٹس کو نامنظورکردیا۔اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری کے مطابق جب اسمبلی میں بولنے کی اجازت نہیں ہے تو پھر وہاں رکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
مین اپوزیشن کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے بی ایس پی لیڈر لال جی ورما نے یو پی میں احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کو برٹش راج کے جلیانوالہ باغ قتل عام سے جوڑا۔تاہم کانگریس نے اپنا احتجاج جاری رکھااور اس کے اراکین خراب نظم ونسق اور سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران پولیس کی کاروائی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ویل میں آگئے۔