اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیمس سوسائٹی اور گورننگ باڈی کا آج اجلاس منعقد ہوا - چیف سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن راجندر تیواری نے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

نوئیڈا میں جیمس سوسائٹی اور گورننگ باڈی کا آج 6 واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جیمس سوسائٹی اور گورننگ باڈی کا آج اجلاس منعقد ہوا
جیمس سوسائٹی اور گورننگ باڈی کا آج اجلاس منعقد ہوا

By

Published : Sep 3, 2021, 10:03 PM IST

نوئیڈا: گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی سوسائٹی اور گورننگ باڈی کا آج 6واں اجلاس چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری اور صدر گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی صدارت میں منعقد ہوا۔

میٹنگ میں چیف سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن راجندر تیواری، پرنسپل سکریٹری آلوک کمار، نریندر بھوشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر گریٹر نوئیڈا اتھارٹی، لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر بی این بی ایم پرساد، کنسلٹنٹ کے جی ایم یو اور مشیر وزارت صحت اترپردیش کے بالیشور تیاگی نے شرکت کی۔

اس دوران چیف سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن راجندر تیواری نے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ میٹنگ میں انسٹی ٹیوٹ کے لیے زمین، فیکلٹی ممبروں کی بھرتی اور پروموشن پالیسی سمیت مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری نے ہسپتال کا دورہ کیا اور کئی مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بات کی۔ چیف سیکرٹری نے انسٹی ٹیوٹ کے کام کو سراہا اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی۔

موقع پر چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سوربھ شریواستو، ڈین ڈاکٹر رمبھا پاٹھک، ڈاکٹر انوراگ شریواستو، ڈاکٹر بھارتی بھنڈاری، ڈاکٹر منیشا سنگھ اور ڈاکٹر راہول بگلا وغیرہ موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details