ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے 'جن سمسیا سمادھان پرکوشٹھ' کے ضلع صدر شاکر علی رائنی نے اپنے دفتر پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔
مرادآباد: کانگریس کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کانگریس پارٹی جوائن کرنے والے لوگوں کی گل پوشی کرکے ان کو ضلع میں عہدے دیے گئے۔
وہیں اتر پردیش کانگریس کمیٹی سیوا دل کے صوبائی جنرل سکریٹری اور مرادآباد سے سابق میئر امیدوار حاجی صغیر سعید خاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں آنے والے سبھی لوگوں کا 'میں استقبال کرتا ہوں۔'
مرادآباد: کانگریس کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد حاجی صغیر سعید خاں نے کہا کہ ہم نے آج کی اس میٹنگ کے ذریعے کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور عہدیداروں کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔
انہوں کہا کہ آئندہ برس 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اچھے امیدواروں کو میدان میں اتاریگی۔
انہوں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، پیٹرول ڈیزل اور گیس کی قیمتوں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کر پا رہی ہے۔
حاجی صغیر سعید خاں نے مزید کہا کہا کہ جب تک مسلمان ایک پلیٹ فارم پر نہیں آئے گا، وہ بی جے پی کی حکومت و بی جے پی پارٹی کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مراد آباد: وسیم رضوی کے بیان کی مذمّت