اردو

urdu

ETV Bharat / state

چوری کا سامان خریدنے پر میکانک گرفتار - arrested for stealing vehicles

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں چوروں سے بائیک خریدنے والے بائیک میکانک کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

چوری کی گاڑیاں خریدنے والا مکینک گرفتار

By

Published : Aug 23, 2019, 8:04 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:50 AM IST

میکانک چوروں سے سستی قیمت پر بائیکس خریدتا تھا، پھر ان کے پارٹس دوسری گاڑیوں میں لگا دیا کرتا تھا۔ قبل ازیں پولیس نے اس میکانک پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

چوری کی گاڑیاں خریدنے والا مکینک گرفتار
دراصل پولیس نے 16 اگست کو کرسی تھانہ حلقے میں بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا تھا۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں چوروں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ چوری کی بائیکس کو عمران نامی میکانک کو فروخت کرتے تھے۔عمران کا تعلق کرسی تھانہ حلقے کے سدواہی علاقہ سے ہے اور ماتی دیوا روڈ پر اس کا گیریج ہے۔ آج صبح پولیس نے عمران کو جبری موڑ سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 6 بائیکس کو برآمد کیا ہے۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details