اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Offer Namaz in Taj Mahal تاج محل کے احاطے میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل - تاج محل

تاج محل کے احاطے میں ایک شخص کے نماز پڑھنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ A Man Offer Namaz In Taj Mahal

تاج محل کے احاطے میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل
تاج محل کے احاطے میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل

By

Published : Nov 21, 2022, 11:01 AM IST

آگرہ: اترپردیش کے آگرہ میں تاج محل میں ایک مرتبہ پھر نماز ادا کرنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو اتوار کا بتایا جارہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔ رواں سال مئی میں آگرہ کے تاج محل احاطے میں کی مسجد میں نماز پڑھنے والے 4 سیاحوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان میں سے 3 نوجوان حیدرآباد اور ایک شخص اعظم گڑھ کا رہنے والا تھا۔ یہ چاروں تاج محل کے احاطے میں نماز ادا کر رہے تھے، جب کہ وہاں صرف جمعہ کو ہی نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔

تاج محل کے احاطے میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل

تاج محل کے سکیورٹی میں تعینات سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے سیاحوں کو گرفتار کر کے تاج گنج تھانہ پولیس کو سونپ دیا تھا۔ پولیس نے ان سیاحوں کے خلاف دفعہ 153 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ A Man Offer Namaz In Taj Mahal

ABOUT THE AUTHOR

...view details