ضلع میں رئیس احمد نے سکیورٹی فورس اور پولیس اہلکاروں کے لیے ایک اٹومیٹک سینیٹائز مشین بنائی ہے۔ اس میں گزرنے پر کوئی بھی شخص سینیٹائز ہو سکتا ہے۔
ایک شخص نے انوکھی سینیٹائز مشین بنائی - coronavirus news
ریاست اترپردیش کے ضلع جون پور میں ایک شخص نے ایسی سینیٹائز مشین بنائی ہے جس میں گزرنے سے پوری طرح سے سینیٹائز ہوا جا سکتا ہے۔
![ایک شخص نے انوکھی سینیٹائز مشین بنائی شخص نے انوکھی سینیٹائز مشین بنائی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6729072-45-6729072-1586446126837.jpg)
رئیس احمد نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اسے 10 روز میں بنایا ہے۔ جمعرات کو اس مشین کا افتتاح شاہ گنج میں ایک کورنٹائین سنٹر کے باہر کیا گیا۔ اس مشین کے اندر جیسے ہی کوئی شخص داخل ہوتا ہے ویسے ہی یہ مشین چالو ہو جاتی ہے اور اس پر دوا کا فوارا چھوڑتی ہے۔
اس سے شخص پوری طرح سینیٹائز ہو جاتا ہے۔ مشین بنانے والے رئین نے بتایا کہ اسے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔ ان کا بھائی رین بیکسی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ ڈی ایم راجیش ورما نے بتایا کہ یہ مشین بہت خاص ہے۔ اسے کورنٹین سنٹر کے باہر لگایا گیا ہے۔