اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: نوجوان نے چچی کو ہلاک اور بہن کو زخمی کیا

اترپردیش کے ضلع بجنور میں ذہنی مریض جو کہ نشے کی حالت میں بھی تھا، نے اپنی ہی چچی اور چچازاد بہن کو لوہے کے پائپ سے سر پر حملہ کر دیا جس سے چچی ہلاک اور بہن کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بجنور میں نوجوان نے چچی کو ہلاک اور بہن کو زخمی کیا
بجنور میں نوجوان نے چچی کو ہلاک اور بہن کو زخمی کیا

By

Published : Feb 3, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نہٹور کے گاؤں تالم پور میں موہت نام کے ذہنی مریض نوجوان نے گھر میں سو رہی چچی کلاوتی اور چچازاد بہن انیتا پر تابڑ توڑ لوہے کے پائپ سے سر پر حملہ کر دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئیں۔ گھر میں چیخ و پکار سن کر محلے کے افراد نے حملے میں زخمی ہوئے دونوں کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی، لیکن اسی بیچ راستے میں کلاوتی نے دم توڑ دیا، جبکہ انیتا کو میرٹھ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ہے جس کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔

بجنور میں نوجوان نے چچی کو ہلاک اور بہن کو زخمی کیا

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم موہت کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کی لت کی وجہ سے موہت نے اپنے رشتے داروں کا قتل کیا ہے جبکہ مرنے والوں کی اس سے کوئی پرانی دشمنی نہیں تھی۔

اترپردیش: چار دنوں میں پی ایف آئی کے 108 ممبران گرفتار

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details