اترپردیش کے ضلع شراوستی کے تھانہ گلولہ کی پولیس حراست میں ایک شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی ایس سی/ایس ٹی و 354 ایکٹ کے تحت پولیس حراست میں تھا۔ اس معاملے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے تھانہ انچارج گلولا کو معطل کردیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ کمار سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گلولا علاقے کے درجنپوروا گاؤں باشندہ واجد علی گلولا تھانے میں قید تھے۔ جمعہ کی صبح وہ تھانے میں بنے باتھ روم میں گئے۔ دیر تک جب وہ باتھ روم سے نہیں نکلے تو باتھ روم کا دروازہ توڑ کر دیکھا گیا جہاں ان کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔