ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد علاقے کے ہریدوار روڈ پر بالو سے بھرے اوورلوڈ ڈمپر نے بائک سوار کو ٹکر مار د ی۔
بجنور: سڑک حادثے میں نوجوان کی موت، بچی زخمی - اترپردیش نیوز
بجنور میں تیز رفتار ڈمپر نے بائک کو ٹکر مار دی جس سے بائک پر سوار نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ بائک پر سوار معصوم بچی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ بچی کو سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت
یہ ٹکر اتنی تیز تھی کہ بائک پر سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بائک پر سوار ایک معصوم بچی بھی شدید طور سے زخمی ہوگئی جسے قریب کے ہی سی ایچ سی میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے۔