نوئیڈا، گوتم بدھ نگر کی سیکٹر 58 پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کے بینک کھاتوں سے 40 لاکھ روپے نکال لئے ہیں، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہے۔ پولیس نے ملزم سے مختلف بینکوں کے کلون ڈیبٹ کارڈوں سمیت متعدد سامان قبضے میں لے لیا ہے۔
ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے لاکھوں نکالنے والا شاطر گرفتار گشت کے دوران پولیس نے سیکٹر 62 کے گول چکر سے کار میں سوار ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت ناظم کے نام سے ہوئی ہے جو سیکٹر 63 چوٹ پور کالونی کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزم سے مختلف بینکوں کے 36 کلون ڈیبٹ کارڈز، 58 ہزار روپے اور کار برآمد کیں۔ ملزم اپنے ساتھی دہلی کے بٹلہ ہاؤس کے ارمان کے ساتھ ٹھگی کرتا ہے۔
ڈی سی پی راجیش ایس نے بتایا کہ ملزم ناظم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ساتھی ارمان اے ٹی ایم میں کارڈ سوائپ کرنے کی جگہ ایک اسکیمر ڈیوائس لگایا کرتا تھا۔ جب کوئی شخص اپنا ڈیبٹ کارڈ رقم نکالنے کے لئے سوائپ کرتا ہے تو اس کے کارڈ کی کالی پٹی اور سی وی وی نمبر جیسے تمام ڈیٹا اسکین ہوجاتے ہیں۔
ڈیبٹ کارڈ کلون کے ذریعے لاکھوں نکالنے والا شاطر گرفتار اس کے علاوہ ملزم اے ٹی ایم کیپیڈ کے قریب ایک چھوٹا سا کیمرہ لگایا کرتا تھا۔ اس کے ساتھ ملزم کو متاثرہ شخص کا پاس ورڈ بھی معلوم ہوجاتا تھا۔ اس کے بعد ملزم ارمان چوری کی گئی تفصیلات کی بنیاد پر کارڈ کا کلون تیار کرکے متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتا ہے۔
ملزم ارمان ڈیبٹ کارڈ کا ایک کلون تیار کر کے ناظم کو دیتا تھا۔ پیسہ نکالنا ناظم کا کام تھا۔