نوئیڈا میں ایک بڑا حادثہ اس وقت ہونے سے ٹل گیا جب ایلیویٹیڈ کراسنگ کی تعمیر کے دوران ایک پلر کا جال اچانک زمیں پر گرگیا۔ جس سے لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
نوئیڈا: ایلیویٹیڈ کراسنگ کی تعمیر کے دوران حادثہ
نوئیڈا سیکٹر 49 کے برولہ میں ایلیویٹیڈ کراسنگ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ اس دوران آج اس کراسنگ کا ایک پلر کا جال اچانک زمیں پر گرگیا جس سے لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق نوئیڈا سیکٹر 49 سے کچھ فاصلے پر برولہ میں ایلیویٹیڈ روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی جگہوں پر پلر کے جال بنائے گئے ہیں۔ آج آجانک ایک پلر زمین پر گرگیا جس سے لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا حالانکہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس تعلق سے برج کارپوریشن کے حکام نے بتایا کہ پلر نہیں گرا بلکہ پلر کے لئے باندھا گیا لوہا ٹوٹا ہوا تھا، جس سے کچھ لوہا نیچے گرگیا جسے درست کرلیا گیا ہے۔ آگے کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔