ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے رہنے والے یامین چودھری نامی شخص نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو خون سے خط لکھا ہے۔
انہوں نے اس خط میں لکھا کہ 'ہم تمام کارکنان بہت محنت اور جذبہ سے پارٹی کے لیے کام کررہے ہیں اور اسی محنت کا نتیجہ ہے کہ ضلع پنچایت انتخابات میں کل 60 سیٹوں میں سے 26 سیٹوں پر سماج وادی پارٹی نے جیت حاصل کی۔
ایس پی کارکن نے اکھلیش یادو کو خون سے لکھا خط یامین چودھری نے خط میں لکھا کہ 'حکمراں پارٹی ہونے کے باوجود بی جے پی نے صرف 13 سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ اس کے باوجود ضلع پنچایت صدر کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے سات ضلع پنچایت ممبر ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔'
ایس پی کارکن نے اکھلیش یادو کو خون سے لکھا خط یامین چودھری کی جانب سے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے نام تحریر کیے گئے اس خط میں بدعنوان لیڈران کے خلاف کارروائی کرنے اور پارٹی سے باہر نکالنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو پی میں زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی خرید میں کروڑوں کی بدعنوانی: عآپ
واضح رہے کہ ضلع بریلی میں گزشتہ 3 جولائی کو ہوئے ضلع پنچایت صدر انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار وِنیتا گنگوار کو پارٹی کے 26 ممبران ہونے کے باوجود کل 19 ووٹ ملے تھے، جب کہ بی جے پی کی امیدوار رشمی پٹیل کے پاس کل 13 ووٹ ہونے کے باوجود 40 ووٹ ملے۔
یہاں بتادیں کہ ضلع پنچایت میں کل 60 ووٹروں نے ووٹ کیا تھا۔ جس میں ایک ووٹ کینسل ہوگیا تھا۔