اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lecture on Importance of Spring Season: موسم بہار کے آغاز پر رامپور رضا لائبریری میں خصوصی تقریب

موسم بہار کے آغاز پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاLecture on Importance of Spring Season۔ اس موقع پر جہاں موسم بہار کی اہمیت پر توسیعی خطبہ پیش کیا گیا وہیں لائبریری کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔ ساتھ ہی آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت خواتین مجاہدین آزادی سے متعلق کتابوں کی نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا۔

موسم بہار کے آغاز پر رامپور رضا لائبریری میں خصوصی تقریب
موسم بہار کے آغاز پر رامپور رضا لائبریری میں خصوصی تقریب

By

Published : Feb 9, 2022, 6:23 PM IST

بہار کا موسم سب موسموں سے زیادہ خوشگوار ہوتا ہے۔ اس موسم میں سہانا سماں اور دلفریب نظارے باغوں۔کوہساروں اور لالہ زاروں میں ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس موسم کو موسموں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ باغ میں پھول کھلے ہوتے ہیں۔ درخت سرسبز و شاداب ہوتے ہیں۔ باغ کا ذرہ ذرہ خوش نظر آتا ہے۔ پرندے مست ہوتے ہیں اور درخت کی ڈالیوں پر جھومتے نظر آتے ہیں۔

موسم بہار کے آغاز پر رامپور رضا لائبریری میں خصوصی تقریب

موسم بہار کے پرمسرت موقع پر عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری میں خصوصی لیکچر بعنوان 'موسم بہار کی اہمیت' کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر سید ارشد رضوی اور ڈاکٹر کشور سلطانہ نے خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز محمد ذیشان افسر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
وہیں ڈاکٹر پریتی اگروال نے جیوتی وندنا پیش کی۔ اس کے بعد شمع روشن کرنے کی رسم ادا کرکے مہمانان کو گلدستے پیش کیے گئے۔ موسم بہار کی اہمیت کے موضوع پر اپنے توسیعی خطبہ میں تاریخ کے حوالے پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ارشد رضوی صدر شعبہ اردو گورنمنٹ رضا کالج نے کہا کہ یوں تو ہمارے ملک میں موسم بہار کا اہتمام ہندو مذہب کے لوگ خصوصیت کے ساتھ کرتے تھے لیکن آہستہ آہستہ صوفیاء کے ذریعہ یہ مسلمانوں کی تہذیب کا بھی حصہ بن گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اردو ادب میں بے شمار مضامین اور نظمیں موسم بہار سے متعلق مل جائیں گی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ضلع انتظامیہ و رامپور رضا لائبریری کے کارگزار ڈائریکٹر رویندر کمار ماندڑ نے کہا کہ یہ بہت ہی پرمسرت موقع ہے رامپور رضا لائبریری میں موسم بہار سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں مسلسل رامپور کے سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رامپور رضا لائبریری اس سے استفادہ حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن ہونے سے رامپور رضا لائبریری کی مقبولیت میں اضافہ

موسم بہار سے متعلق اس توسیعی خطبہ میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں ڈاکٹر ظہیر علی صدیقی اور ڈاکٹر ممتاز عرشی نے بھی شرکت جبکہ نظامت کا فریضہ رامپور رضا لائبریری کے لائبریرین ڈاکٹر ابو سعد اصلاحی نے انجام دیا۔

ساتھ ہی اس موقع پر آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت خواتین مجاہدین آزادی سے متعلق کتابوں کی نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا۔ وہیں لائبریری کے احاطہ میں ایک پودا لگاکر موسم بہار کا استقبال کرنے کا پیغام بھی دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details