اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلاک ہیڈ کوارٹر پر جلد تیار ہوں گے کورونا ٹیسٹ لیب

کابینہ وزیر بھوپندر چودھری نے آج ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کی.جس میں انہوں نے کورونا کے اس بحران میں مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جا رہے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی.

بلاک ہیڈ کواٹر پر جلد تیار ہوں گے کورونا ٹیسٹ لیب
بلاک ہیڈ کواٹر پر جلد تیار ہوں گے کورونا ٹیسٹ لیب

By

Published : May 4, 2020, 12:44 AM IST

مرادآباد: اتر پردیش حکومت میں پنچایتی راج محکمہ کے وزیر بھوپندر چودھری نے آج ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کی.جس میں انہوں نے کورونا کے اس بحران میں مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جا رہے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی.

انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے جو بھی مزدور دوسری ریاستوں میں مزدوری کرتے تھے اور لاك ڈاؤن کی وجہ وہاں پھنس گئے ہیں، ان سب کو واپس لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے.ریاست کے دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں كورنٹائن سینٹر بھی تیار کیا جارہا ہے، ساتھ ہی واپس آنے والے تمام مزدوروں کو ان کے مطابق روزگار فراہم کرنے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے.

کابینہ وزیر نے اتوار کو ضلع سطح کے اعلی افسران کے ساتھ ملاقات کر لاک ڈاؤن -3 کو لے کر بحث کی. اجلاس کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بھوپندر چودھری نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن انتظامات کیے گیے ہیں.

وہیں کابینہ وزیر نے یہ بھی کہا کہ 'تارکین وطن محنت کشوں کی گھر واپسی کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، اور مزدوروں کو واپس آنے کے بعد وزارت صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ان کے گھر تک پہنچایا جائے گا.

دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کو کورنٹائن کرنے کے لئے دیہی علاقوں میں پنچایت عمارت اور اسکولوں کو کورنٹائن سینٹر میں تبدیل کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ مرادآباد ضلع میں مسلسل کورونا مریضوں کے سامنے آنے کے بعد سے ڈسٹرکٹ کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے. بھوپندر چودھری کے مطابق دیہی علاقوں میں کسانوں اور مزدوروں کے بینک اکاؤنٹ میں اقتصادی امداد بھیجنے کے ساتھ ہی تمام ضرورت مندوں کو سرکاری راشن بھی فراہم کیا جا رہا ہے.

وزیر نے کورونا سے لڑھ رہے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مسلسل زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے.اور ریاست کے تمام ہیڈکوارٹر میں جلد ہی کورونا ٹیسٹ لیب تیار کیا جائے گا.

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details