امروہہ ضلع کے منڈی دھنورا میں بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کے بیان پر، دہلی جانے والے کسانوں نے انتظامیہ کے روکنے پر ہنگامہ آرائی شروع کردی اور دھنورا گجرولا روڈ بلاک کردیا۔ انتظامیہ کے افسر سڑک سے ہٹانے کے لئے موقع پر پہنچے لیکن کسان ماننے کو تیار نہیں ہوئے۔
امروہہ: دہلی کوچ کر رہے کسانوں کو انتظامیہ نے روکا، کسانوں نے کیا روڈ جام
دہلی میں بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کے بیان کے بعد کسان دہلی کے لئے مسلسل سفر کر رہے ہیں۔
کسان لیڈر راکیش ٹکیت کے بیان پر دہلی کوچ کر رہے کسانوں کو یوپی کی پولیس انتظامیہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راکیش ٹیکیت کی اپیل پر اترپردیش کے امروہہ ضلع کے دھنورا میں کسان بڑی تعداد میں دہلی کی سرحد کی طرف کوچ کر رہے تھے۔ اسی درمیان انتظامیہ نے انہیں روک دیا۔ بعد ازاں کسانوں نے ناراض ہوکر دھنورہ گوجرولا سڑک جام کردی۔
جام کے بعد انتظامیہ اور پولیس حکام کسانوں کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسان ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ کسان رہنما کا کہنا ہے کہ اُن کا مقصد صرف دہلی جانا ہے جس سے انہیں روکنا غلط ہے۔