اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: شعبہ ہندی اردو میں مشترکہ مشاعرے کا اہتمام - شعبہ ہندی اردو میں مشترکہ مشاعرے کا اہتمام

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے ڈی اے وی پی جی کالج کے شعبہ اردو اور ہندی کے زیر اہتمام مشترکہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

وارانسی: شعبہ ہندی اردو میں مشترکہ مشاعرے کا اہتمام
شعبہ ہندی اردو میں مشترکہ مشاعرے کا اہتمام

By

Published : Mar 6, 2020, 3:59 AM IST

Updated : Mar 6, 2020, 5:22 PM IST

اس مشاعرے کا انعقاد اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ہولی کا دن قریب ہے اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بی ایچ یو کے سابق پروفیسر و معروف شاعر یعقوب یاور، عالم بنارسی، جے کرشن، تشار، ثمر غازی پوری، احمد اعظمی، لکشمن پرساد گپت کے علاوہ دیگر بڑے شعراء نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعراء نے اپنے کلام پیش کیے، جس سے سامعین خوب لطف اندوز ہوئے۔ مشاعرے میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی اور گنگا جمنی تہذیب کے قومی اتحاد جیسے موضوعات پر شعرو شاعری کی گئی، جس پر حاضرین نے داد و تحسین سے خوب نوازا۔

وارانسی: شعبہ ہندی اردو میں مشترکہ مشاعرے کا اہتمام

عالم بنارسی نے کہا کہ 'عرصہ انتظار ختم ہوا صلے انتظار باقی ہے, لاکھ نفرت کا شور ہے لیکن ابھی دنیا میں پیار باقی ہے'۔

اس موقع پر ایک طالب علم نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'اس دل میں جو بات ہے بتا دیں گے ہم انہیں، جو روٹھ گئے اب کی منا لیں گے ہم انہیں، اس ہولی میں اب رنگ لگانے کے بہانے، ہے کتنا ہمیں پیار جتا لیں گے ہم انہیں'۔

اس کے علاوہ عالم اعظمی یعقوب یاور سمیت متعدد شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس مشاعرے کے اہتمام میں ڈی اے وی پی جی کالج کے شعبہ اردو ہندی کی پیہم کوششوں سے عمل میں آیا، جس میں ڈاکٹر حبیب اللہ اور ڈاکٹر تمنا شاہین قابل ذکر ہیں۔

Last Updated : Mar 6, 2020, 5:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details