اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک بے بس ماں اپنی گمشدہ بیٹی کی بازیابی کے لیے دھرنے پر بیٹھی - گمشدگی کی تلاش

مرادآباد میں ڈی ایم دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھی ایک ماں ضلع انتظامیہ اور پولیس سے درخواست کررہی ہے کہ ان کی گمشدہ بیٹی کو تلاش کرکے جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔

ایک بے بس ماں اپنی گمشدہ بیٹی کو بازیاب کے لیے دھرنے پر بیٹھی
ایک بے بس ماں اپنی گمشدہ بیٹی کو بازیاب کے لیے دھرنے پر بیٹھی

By

Published : Jul 20, 2021, 2:07 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد میں ڈی ایم دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھی ایک ماں ضلع پولیس انتظامیہ سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ ان کی 13 سالہ بیٹی کو تلاش کرکے جلد سے جلد بیٹی کو بازیاب کرائے۔ دھرنے پر بیٹھی ایک ماں اپنی پڑوسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کو پڑوسی وشنو شرما بھگا کر لے گیا ہے۔

ایک بے بس ماں اپنی گمشدہ بیٹی کو بازیاب کے لیے دھرنے پر بیٹھی

گمشدہ لڑکی کی والدہ کمکم نے بتایا کہ وشنو شرما کے خلاف مرادآباد کے تھانہ ماجھولا میں کیس درج کیا گیا تھا، لیکن اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ایک بے بس ماں اپنی گمشدہ بیٹی کو بازیاب کے لیے دھرنے پر بیٹھی

دھرنے پر ماں نے کہا کہ ہم پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میری بیٹی کو جلد سے جلد تلاش کیا جائے۔

ایک بے بس ماں اپنی گمشدہ بیٹی کو بازیاب کے لیے دھرنے پر بیٹھی
گمشدہ لڑکی کی والدہ کمکم کو تقریباً 5 دن ہو گئے ہیں دھرنے پر بیٹھے ہوئے لیکن پولیس ابھی تک لڑکی کو بازیاب نہیں کر سکی انہوں نے کہا کہ جب تک میری لڑکی کو تلاش نہیں کرتے تب تک دھرنے پر بیٹھی رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: عیدگاہ پر نہیں بلکہ مساجد میں ہوگی نماز عیدالاضحیٰ

اس معاملے میں ایس پی سٹی امید آنند نے گمشدہ لڑکی کی والدہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کو جلد از جلد بازیاب کرائیں گے اور اس معاملے میں ملوث تمام ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details