ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوتھ آئیکان اسعد ساجد کی جانب سے فورتھ ہاف میراتھن کا اہتمام کیا گیا۔ اس میراتھن میں دوسرے اضلاع کے 100 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔
یوتھ آئیکان اسعد ساجد نے اپنے جم فٹنیس باکس کی جانب سے ”فٹ ہے تو ہٹ ہے” کی تھیم پر اس ہاف میراتھن کا انعقاد کیا تھا، اس کا مقصد لوگوں کو فیٹنیس اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق عوام کو بیدار کرنا بھی ہے۔ عالمی وبا کورونا کے اس دور میں لوگوں کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرنا ہے.