اردو

urdu

ETV Bharat / state

A Groom Lands in Police Station for DJ: ڈی جے کی ضد نے دولہا کو تھانہ پہنچا دیا

ولہا نے پولیس نے پولیس پر بدتمیزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ علی گڑھ سے بارات لے کر آئے تھے، جب بارات چڑھنے لگا، تبھی کچھ پولیس اہلکار آئے اور کہاکہ ڈی جے دھیمی آواز میں بجانا ہے۔ تھوڑی دیر بعد مزید پولیس والے آئے اور ڈی جے کی چابی نکال لی۔ پولیس والوں نے گالیاں دیتے ہوئے ہمیں تھانہ لے گئے، جبکہ ہمیں کورٹ کے احکامات کا علم نہیں تھا۔' A Groom Lands in Police Station Along With Barati for Loud Music And DJ

By

Published : Apr 23, 2022, 10:41 PM IST

نوئیڈا: اطلاعات کے مطابق علی گڑھ سے ایک بارات رات کے وقت نوئیڈا پہنچی۔ بارات میں اونچی آواز میں ڈی جے بجایا جا رہا تھا جس پر لوگوں نے پولیس سے شکایت کر دی۔ پولیسں کے سمجھانے کے بعد بھی باراتی نہیں مانے تو پولیس نے ڈی جے کو ضبط کر لیا اور سبھی کو تھانے لے کر چلے گئے۔ باراتی دلہن کے گھر کے بجائے پولیس تھانہ پہنچ گئے۔ A Groom Lands in Police Station Along With Barati for Loud Music And DJ

دولہا کا الزام ہے کہ پولیس نے بدتمیزی کی ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ دولہے کی بہن کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس کے بھائی کو کئی گھنٹے تھانے میں بیٹھا کر رکھا اور پولیس نے انہیں ذہنی اذیت کا پہنچایا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ 'کسی خاتون یا دولہے سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی، صرف کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کی گئی ہے۔ اس سے قبل پولیس نے ڈی جے بجانے کے خلاف وارننگ دی تھی، جب دولہا اور اس کے ساتھی نہیں مانے تو اس کے بعد ڈی جے کو پکڑ لیا گیا، اس کے باوجود دولہا باراتیوں کے ساتھ تھانے پہنچ گیا اور ڈی جے کو چھوڑنے پر اصرار کرنے گلے، انہین قواعد کی وضاحت کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔'

دولہا دیونیش نے کہاکہ پولیس نے ان کے اور ان کی بہن کے ساتھ بدتمیزی کی، وہ علی گڑھ سے بارات لے کر آئے تھے، جب بارات چڑھنے لگا، تبھی کچھ پولیس اہلکار آئے اور کہاکہ ڈی جے دھیمی آواز میں بجانا ہے۔ تھوڑی دیر بعد مزید پولیس والے آئے اور ڈی جے کی چابی نکال لی۔ دولہے کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں گالیاں دیتے ہوئے تھانہ لے جایا گیا اور کہاکہ کورٹ کے احکامات کا علم نہیں۔'

دولہے کی بہن مینو کشیپ نے کہاکہ ہم ڈی جے بجا کر بارات لے جا رہے تھے جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بدتمیزی کی، پولیس ہمیں زبردستی تھانے لے گئی۔ میں نے پولیس سے درخواست کی کہ ہمیں وقت دیا جائے۔ لڑکی کے والدین نے نہیں بتایا تھا کہ رات 10 بجے کے بعد ڈی جے بجانے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details