ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں دو لڑکوں نے ایک نابالغ لڑکی کو نشیلی کولڈ ڈرنک پلا کر اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنایا اور عصمت دری کرنے کے بعد اس کا ویڈیو بھی وائرل کر دیا ۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہاتھرس معاملہ کے بعد ضلع میرٹھ کے تھانہ سول لائن علاقے کے سبھاش نگر میں ایک 15 سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔