سہارنپور میں بدمعاشوں کے حوصلے بھلے ہی بلند ہوں لیکن لڑکیاں بھی بدمعاشوں کا علاج کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتی ہیں، ایک لڑکی ہمت کرکے بدمعاش کی پٹائی کی، ایک بدمعاش کو گرفتار کیا گیا، ایک بدمعاش فرار ہے جب کہ بدمعاشوں نے فائرنگ کرنے کی بھی کوشش کی۔
یہ واقعہ تھانہ صدر بازار کے علاقے مشن کمپاؤنڈ کا ہے، جہاں ماں بیٹی اپنی اسکوٹی پر بازار سے خریداری کے بعد گھر واپس آرہی تھیں، لیکن ماں بیٹی کو معلوم نہیں تھا کہ بدمعاش بھی لوٹ مار کرنے کے لیے ان کا پیچھا کررہے ہیں۔
ماں بیٹی جیسے ہی گھر کے باہر اسکوٹی سے اتریں تو بدمعاشوں نے فوراً پستول دکھاکر خاتون کے گلے میں پڑی سونے کی چین چھیننے کی کوشش کی، ماں بیٹی نے فوراً شور مچایا اور لوگ باہر نکل آئے۔