میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ شہر میں ایک پانچ سالہ بچے میں کورونا انفیکشن کے اثرات ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ جس کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے بچے کی جانچ کے نمونے لالا لاجپت رائے میڈیکل میں کرانے کی بات کہی تاکہ کورونا کی صحیح طریقے سے تصدیق ہو سکے اور کس قسم کا وائرس ہے اس کا پتہ لگایا جا سکیں فی الحال یہ مریض ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ A five year Old child Tested Covid Positive In Meerut
میرٹھ میں ایک بار پھر سے کورونا انفیکشن کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ دو روز قبل ضلع بجنور سے علاج کے لیے لائے گئے ایک پانچ سالہ بچہ جو شدید بخار میں مبتلا تھا اس کو میرٹھ کے نیوٹیما ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا بچے کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے جب اس کی کورونا جانچ کرائی گئی تو اس کی رپورٹ پازیٹو آئی اس کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ میں ہلچل پیدا ہو گئی اور اس بچے کی جانچ کو لالا لاجپت رائے میڈیکل میں کرانے کے لئے نمونے لیے گئے ہیں۔ فی الحال بچے کی حالت نازک ہے اور اس کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور اس کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے باقی میڈیکل سے رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن فوری طور پر اس کو کورونا کے مطابق دوائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ A five year Old child Tested Covid Positive In Meerut