اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: چائے کی دکان میں لگی آگ، سامان جل کر خاکستر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ نیو منڈی کے علاقہ گاؤں شیرنگر بائی پاس سے متعلق ہے جہاں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اچانک ایک چائے کے ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

چائے کی دکان میں لگی آگ
چائے کی دکان میں لگی آگ

By

Published : Jun 28, 2020, 9:29 PM IST

مزید جانکاری دیتے ہوئے فائر آفیسر نے بتایا کہ بائی پاس پر واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کی ہمیں اطلاع ملی تھی، اطلاع ملنے پر فائر ڈیپارٹمنٹ فوراً دو فائر ٹینکروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا، اور بمشکل آگ پر قابو پالیا۔

دیکھیں ویڈیو

آگ اتنی تیز تھی کی پڑوس کی دکان کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا جس سے پڑوسی کی دوکان کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ اور زیادہ بھڑکنے سے پہلے ہی کنٹرول کر لیا گیا، بصورت دیگر اس آگ سے زیادہ شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، فی الحال آگ کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لیکن ان دونوں دکانوں میں لگی آگ سے ہزاروں کے نقصان کا اندیشہ جتایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details