اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کے ٹرانسفارمر میں زبردست آتشزدگی - electricity transfarmer

مظفر نگر کے رامپوری میں واقع شہاب الدین پور روڈ پر بجلی کے ٹرانسفارمر میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے فی الحال آگ پر قابو پالیا ہے۔

A fire broke out in a power transformer in Muzaffarnagar
بجلی کے ٹرانسفارمر میں زبردست آتشزدگی

By

Published : Jun 11, 2020, 2:18 PM IST

ریاست اُترپردیش کے مظفر نگر کے رامپوری محلے کے شہاب الدین پور روڈ پر بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری پھیل گئی۔

بجلی کے ٹرانسفارمر میں زبردست آتشزدگی

آگ لگنے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کی ٹیم کو فوراً اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ٹرانسفارمر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کی۔

کافی جد وجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کے اسکی لپٹیں کافی دور سے بھی دکھ رہی تھیں۔ آگ بجھنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details