ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے تھانہ دنکور علاقے میں سکندرآباد سے گریٹر نوئیڈا کی طرف آنے والی ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ڈرائیور نے سمجھداری دکھاتے ہوئے گاڑی کو سڑک کے کنارے روکا اور فوراً باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔
پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ تاہم فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے قبل سینٹرو کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
نوئیڈا: چلتی گاڑی میں لگی آگ، ڈرائیور نے بھاگ کر بچائی جان یہ بھی پڑھیں: ممبئی: رہائشی عمارت کی 19ویں منزل میں لگی آگ
ایک سینٹرو کار سکندرآباد سے گریٹر نوئیڈا کی طرف آرہی تھی۔ اسی دوران دنکور تھانہ علاقہ میں اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے ہوشیاری سے گاڑی کو سڑک کے کنارے روکا اور اپنی جان بچانے کے لیے فوراً باہر نکل گیا۔ ڈرائیور نے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دی۔
تھانہ دنکور پولیس نے بتایا کہ 'زیادہ گرمی کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوئی۔ جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔'