بتایا جاتا ہے کہ یہ خاندان علی گڑھ گیا تھا وہاں ان کے داماد سے ملاقات ہوئی تھی۔ داماد کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد محکمہ صحت متھرا نے سریر تھانہ علاقہ میں جاکر اس خاندان کو ڈرائیور سمیت قرنطینہ کردیا۔
داماد سے ملنے والے خاندان کو قرنطینہ کیا گيا - samble will be checked
ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا کے سریر تھانہ علاقہ میں ایک خاندان کو محکمہ صحت کی جانب سے قرنطینہ کیا گیا ہے۔
![داماد سے ملنے والے خاندان کو قرنطینہ کیا گيا داماد سے ملنے والے خاندان کو کارنطینہ کیا گيا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7104301-1024-7104301-1588866141247.jpg)
داماد سے ملنے والے خاندان کو کارنطینہ کیا گيا
داماد سے ملنے والے خاندان کو کارنطینہ کیا گيا
متھرا کے محکمہ صحت کے ڈاکٹر جتیش تیواری نے بتایا کہ 'یہ سریر کا معاملہ ہے۔ 28 اپریل کو یہ خاندان ساسنی گیا تھا۔ یہاں ان کی ساس کا انتقال ہو گیا تھا۔ وہاں ان کے داماد بھی پہنچے تھے جن کی 30 اپریل سے طبیعت خراب ہوئی ہے اور کل ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے'۔
ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ 'یہ لوگ اپنے داماد سے ملے ہیں اس لیے ان کو کورنٹائین کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے نمونے لیے جائیں گے اور ان کی جانچ ہوگی۔ ابھی ان کو کورنٹائین کیا گیا ہے۔ پولیس بھی ہمارے ساتھ ہے۔ پولیس سے بھی تعاون مانگا گیا ہے'۔
Last Updated : May 7, 2020, 11:38 PM IST