اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tahaffuz Madaris Majlis e Amal مظفرنگر میں تحفظ مدارس مجلس عمل کے اراکین کا وفد - members of the Protection Madrasas Majlis e Amal

جمعیت علمائے ہند کے مدارس مجلس عمل کے اراکین کے وفد نے مدرسہ بورڈ کے چیرمین جناب افتخار جاوید سے ان کے آفس پر ملاقات کی اور مدارس کے سلسلہ میں پیش آرہی پریشانیوں اور خدشات پر تبادلۂ خیال کیا۔ Tahaffuz Madaris Majlis e amal in Muzaffarnagar

جمعیت علمائے ہند
جمعیت علمائے ہند

By

Published : Sep 24, 2022, 2:28 PM IST

مظفرنگر: جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کے حکم سے تحفظ مدارس مجلس عمل کے اراکین کا وفد (جس میں پروفیسر سید محمد نعمان نائب صدر جمعیت علماء صوبہ اتر پردیش، قاری ذاکر حسین سکریٹری جمعیت علماء اتر پردیش، مولانا شبیر مظاہری، مولانا منیب احمد، مولانا علاء الدین، مولانا محمد حاطب، مولانا حکیم الدین ناظم عمومی جمعیت علماء ہند کی قیادت میں مدرسہ بورڈ کے چیئرمین جناب افتخار جاوید سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ A delegation of the members of the Tahaffuz Madaris Majlis e amal in Muzaffarnagar

جمیعت علمائے ہند کے مدارس مجلس عمل کے اراکین کے وفد نے مدرسہ بورڈ کے چیرمین جناب افتخار جاوید سے ان کے آفس پر ملاقات کی

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر مولانا حکیم الدین نے موصوف چیئرمین سے حالیہ سروے کے تعلق سے ہر ہر پہلو پر تفصیلی گفتگو کی اور یہ بھی بتایا کہ بعض جگہ سے اطلاع مل رہی ہے کہ پولس والے اہل مدارس کو یہ کہہ کر تھانے بلا رہے ہیں کہ مدرسہ کے کاغذ تھانہ میں جمع کرادیں۔ میڈیا کے رویہ پر اعتراض درج کرایا گیا اور دیگر جو مشکلات ہیں ایک ایک پہلو پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور موصوف چیئرمین کی رائے اور قانونی پہلو پر غور و فکر ہوا۔

معلوم رہے کہ 6 ستمبر 2022 کو جمعیت علماء ہند کے مرکزی دفتر میں اہل مدارس کی میٹنگ میں سروے سے متعلق 12 نکاتی فارم پر کرنے کی تفصیل سمجھائی گئی تھی اور تحریری طور پر بھی تمام ہی سوالات کے جوابات و مقاصد کی وضاحت کر دی گئی تھی۔ نیز اس کے فوراً بعد 13 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو اعلیٰ سطح پر اپنے کام کو بحسن بخوبی انجام دے رہی ہے۔ Madrasas Survey in Muzaffarnagar
اہل مدارس کی قانونی رہنمائی و حوصلہ افزائی کے لیے مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیت علماء ہند نے 10 رکنی کمیٹی تحفظ مدارس مجلس عمل کے نام سے تشکیل دی جو الحمدللہ مدارس اسلامیہ کے ذمہ داروں کے رابطے میں ہے۔ اس کمیٹی کے ذریعہ مدارس کے ذمہ داران ضروری قانونی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ تحفظ مدارس مجلس عمل کے اراکین، مسلسل افسران، اعلیٰ حکام اور حکومتی ذمہ داروں سے ربط بنا کر قانونی معلومات فراہم کرکے بحسن وخوبی اہل مدارس تک پہنچا رہے ہیں۔
مدارس کے ذمہ داران جمعیت علماء ہند کے ذریعہ جاری کیا گیا ہیلپ لائن نمبر، Helpline number 9355950955
اور تحفظ مدارس مجلس عمل کے اراکین نیز ضلعی سطح پر بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کرتے ہوئے کسی بھی طرح کی قانونی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details